پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

عمران نیازی سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر عدالت سے استثنی مانگ رہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیشیوں اور فردجرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ ’کیا عمران نیازی کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے آحاطے میں ہے؟ کیا ریلیوں اور جلسوں میں ان کی جان کوئی خطرہ نہیں، عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر عدالت اور جوابدہی سے استثنی مانگ رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہونگے، ایسا نہیں ہو سکتا بعد میں کہیں میرا بیان “سیاسی” تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے لیکن قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہم ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔