لاہور(پی پی آئی) لاہور کی سیشن کورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق ایڈیشل اینڈ سیشن جج پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مریم نواز، رانا ثنااللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔واضع رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مریم نواز، رانا ثنااللہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔