جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسان نیازی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آ باد(پی پی آئی) توڑ پھوڑ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان خان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا اور جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے انھیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دیا اور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ حسان خان نیازی کو گزشتہ روز پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔ حسان خان نیازی پر کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔