غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرینگر

سری نگر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سرینگر میں انڈیا یو اے ای انویسٹمینٹ سمٹ منعقد ہوئی،سمٹ میں متحدہ عرب عمارات اور ہندوستان کے کئی تجارتی مندوبین نے شرکت کی اور سرینگر میں ایمار کے دس لاکھ فْٹ پر محیط شاپنگ مال کاسنگ بنیاد رکھا گیا ہے جو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا پہلا منصوبہ ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے گورنر فٹننٹ گورنر منوج سنہا نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے مختلف شعبوں میں نہ صرف نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے بلکہ یہ علاقہ سرمایہ کاری کے لئے موزوں جگہ ہے۔