سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روایتی نہیں بلکہ شعوری طور پرماہ نزول قرآن کااستقبال کیاجائے:طفیل احمد خان

کراچی(پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان اورطفیل احمد خان نے کہاہے کہ رمضان تزکیہ نفس،رب سے جڑنے،انفاق فی سبیل للہ، ایثار و قربانی کا مہینہ ہے۔جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے وہ فلاح پاگیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اورمزید کہاکہ روایتی نہیں بلکہ شعوری طور پر نزول قرآن کے مہینے کا بھرپوراستقبال کیاجائے اور پوری یکسوئی سے عبادات کی جانب متوجہ ہونا ہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق عطاء الرحمٰن خان اورطفیل احمد خان نے کہا کہ جس نے ایمان و احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ معاف کردینے کی بشارت دی گئی ہے۔دنیا بھر میں مقدس ایام سے پہلے چیزیں سستی کی جاتی ہیں مگر ہمارے ہاں رمضان میں منافع و ذخیرہ اندوزی آسمان پر چلی جاتی ہے۔