کراچی (پی پی آئی)حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جعلی وڈیوز کے خلاف آپریشن کلین اپ کی ہدایت دے دی ہے، کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے کہا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہے۔