جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب میں عام انتخابات کے لیے حلقہ پی پی149 سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت چیلنج کیا گیا۔مریم نواز کے کاغذات پر تحریک انصاف کے امیدوار حافظ ذیشان رشید نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ ’مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں۔اعتراض میں مزید کہا گیا کہ ’مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں۔ اس کے علاوہ ’کاغذات نامزدگی پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں۔