جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، سماعت 7 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا اور اس کیس کو دیگر کیسز سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابقاسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اس لیے معطل کیے کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے اور عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان پر امن طریقے سے عدالت میں پیش ہوں۔جس پراسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر چکے ہیں۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو حکم دیا کے اس کیس کو عمران خان کے دیگر کیسز سے منسلک کردیں، جس کے بعد عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے ساتھ توہین عدالت کیس کو بھی منسلک کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی