4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس طلب،اسٹیٹ بینک کا شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی۔آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود میں کم از کم 2فیصد اضافے کے لئے دباؤ ڈالا ہے۔پی پی آئی کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا جس میں شرح سود کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا ہے۔

Next Post

عبدالوہاب سومرو 3برس کیلئے ڈی جی حج جدہ تعینات

Wed Mar 22 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عبدالوہاب سومرو کو ڈی جی حج جدہ تعینات کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور نے عبدالوہاب سومرو کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری […]