ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

23مارچ کومسلمانوں نے اپنی حقیقی منزل کا تعین کیا:شازیہ مری نئی نسل یوم پاکستان پر وطن کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کرے قرار داد پاکستان نے مسلمانوں کو اپنے وطن کا شعور اور الگ شناخت دی

کراچی (پی پی آئی)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے کہا گیا ہے کہ 23مارچ 1940کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے آج کے دن قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت مسلمانوں نے جدوجہد کی اورایک سمت، منزل کا تعین اور عہد کیا تھا کہ وہ اپنے لئے ایک الگ مملکت کے قیام سے کم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے، قرار داد پاکستان نے مسلمانوں کو الگ وطن کی منزل کا شعور دیا اور بحیثیت قوم ہمیں ایک الگ شناخت دی۔پی پی آئی کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ نئی نسل یوم پاکستان کے موقع پر وطن کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کرے۔وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔۔