نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا ایجنڈا فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے: گورنر سندھ

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 75سال ہوگئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں، قائداعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں، قائد کے فرمان اور سوچ کو اپنالیں تو معیشت کو دوبارہ اوپر لے جاسکتے ہیں، ہم اس عزم کو لیکر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں عدم استحکام ہے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے، ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں، ان کا ایجنڈا ملک اور فوج کو کمزور کرنا ہے، ہم سب ملکر ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔