نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمضان کا مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا ہے بلکہ نیک نیتی اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے: جمائما

واشنگٹن(پی پی آ ئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سا بق اہلیہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ رمظان کا مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا ہے بلکہ نیک نیتی اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جمائما نے اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ سے افطار ٹیبل کا ایک منظرشیئرکرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میں قیام کے دوران رمضان ان کا پسندیدہ وقت تھا۔جمائما نے اس ماہ مقدس کے حوالے سے اپنے احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا، ’یہ مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا ہے بلکہ نیک نیتی اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں کوئی گپ شپ یا قسمیں نہیں کھائی جاتیں، فخرکا اظہاریاجھوٹ نہیں بولا جاتا‘۔انہوں نے اس ماہ کو غوروفکر، خیرات، مہربانی، مغفرت اور فیملی سے جوڑتے ہوئے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ اس ماہ میں جلیبیاں ان کی پسندیدہ ہوا کرتی تھیں۔خیال رہے کہ عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی تھی،دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی جس کے بعد جمائما اپنے وطن واپس لوٹ گئیں تاہم پاکستان سے ان کی وانستگی آج بھی قائم ہے اور وہ سوشل میڈیا پراپنے پاکستانی فالوورزکے ساتھ بھرپور طریقے سے جڑی رہتی ہیں۔