جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اور ان کے وکلا عدالتوں کی توہین کر رہے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان اور ان کے وکیل عدالتوں کی توہین کر رہے ہیں۔ عمران خان بضد رہے کہ وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان نے غیر آئینی طور پر اسمبلی توڑی جس کے بعد ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی تھی۔ ہمارے لیڈر اور مسلم لیگ ن کے تمام لیڈر شپ کو ان کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا تاہم سیاستدانوں نے وقار کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔انھوں نے دعوی کیا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں ایسا کسی جمہوری دور میں نہیں ہوا۔مجھے ایمبیسی روڈ سے اٹھایا گیا اور میری اہلیہ اور بیٹے عدالت میں پیش ہوتے رہے۔عمران خان روزآنہ جو بحران پیدا کر رہے ہیں ہم اس سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔