با قمراور عمران عباس کے ڈرامہ” تمہارے حسن کے نام” کا آفیشیل پوسٹر جاری

کراچی (پی پی آئی)صباقمر اور عمران عباس ٹیلی وژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز تمہارے حسن کے نام میں ا یک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ٰاس کے ہدایات کارثاقب خان ہیں جو اس سے پہلے ” گھبرانا نہیں ہے” کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سیریز کو عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے تحریر کیا ہے۔ مرکزی کرداروں صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ سلمان شاہد، اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔صبا قمر اور عمران عباس کی مرکزی جوڑی نے انسٹاگرام پر شوکے آفیشیل پوسٹر جاری کردیا۔سیریزکی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی گئی ہے۔ اس کی کہانی سلمیٰ اور سکندر کی محبت پر مبنی ہے اور یہ ایک پوئٹک رومینٹک سیریزہے۔