اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کوسوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے کا حکم،خلاف ورزی پر جبری ریٹائرمنٹ اور برطرفی کا انتباہ

سرینگر (پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو کسی بھی انتظامی پالیسی یا کارروائی پر تبصروں اور تنقید سے منع کر دیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی طرف سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔حکمنامے کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم انتظامیہ کی طرف سے کی گئی کسی بھی کارروائی یا اسکی کسی پالیسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کسی قسم کی بحث نہیں کرے گا یا اسے تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ کوئی سرکاری ملازم ریڈیو یا اخبارات وغیرہ کے ذریعے بھی کوئی ایسی بات بیان نہیں کرسکے گا جس سے حکومت کی کسی پالیسی یا کارروائی پر کسی قسم کے منفی اثرات پڑنے کا احتمال ہو۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے ملازمین کو مختلف سزاؤ ں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ اور برطرفی بھی شامل ہیں۔