اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 جہاز گراؤنڈ، ایریل سپرے ونگ غیر فعال ہو گیا

کراچی(پی پی آئی) وفاقی حکومت کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 جہازوں کو گراؤنڈ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 10 جہاز کراچی اور 8 لاہور میں گراؤنڈ ہیں، کروڑوں روپے مالیت کے تمام جہاز کھڑے کھڑے خراب ہونے لگے، وقت پر مینٹیننس اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کئی جہاز خرابی کا شکار ہو گئے۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق بیور، سیسنا اور فلیچر نامی طیاروں پر محیط جہاز سب کے سب گراؤنڈ ہو چکے، فلیچر اور سیسنا جہازوں کا فلیٹ 2004 اور بیور طیاروں کا فلیٹ 2021 سے گراؤنڈ ہوئے ہیں، گراؤنڈ ہونے سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا ایریل سپرے ونگ غیر فعال ہو گیا۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے پاس ایک پائلٹ کراچی جبکہ دوسرا لاہور سٹیشن پر مقرر ہے، پاکستان میں ٹڈی دل کے حملے پر یہ جہاز متعلقہ علاقوں میں ایریل اسپرے کرتے تھے، 2021 میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا جہاز رحیم یار خان میں گر کا تباہ ہوا تھا، اس کے بعد سے تمام جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔