پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اورلاپتہ شہری کی لاش ہندواڑہ سے برآمد

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے ایک اور لاپتہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے 65سالہ محمد شعبان کی لاش ضلع کے نواحی علاقے براری پورہ ہندواڑہ سے برآمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں اطلاع پولیس کو دی،جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ضروری کارروائیوں کرنے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گی۔ادھر پراسرار طورپر ہلاک ہونے والے 21سالہ نوجوان کیشو کمار کے اہل خانہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ضلع کے باہر مرکزی شاہراہ پر اکھٹے ہو کر کیشوکمار کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔نوجوان ضلع کے علاقے بلاور میں پراسرار طورپر مردہ حالت میں پایاگیا تھا۔