پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت،پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔پشاور پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن صدر لکی مروت پر حملہ کیا اور مدد کے لئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار گاڑی میں سوار تھے جو حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے سے پولیس سٹیشن کا کچھ حصہ منہدم بھی ہوا جس کے باعث چند اہلکار ملبے تلے دب گئے۔شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق،کانسٹیبل گلتیاز، اصغر،امانت اللہ،عارف اور سردار علی شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔