پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاددی پسند رہنماؤں اشفاق مجید وانی، شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت کشمیری شہدا کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا: محمود احمد ساغر

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ممتاز کشمیری آزاددی پسند رہنماؤں اشفاق مجید وانی، شبیر صدیقی اوردیگر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشفاق مجید وانی کوجموں و کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک مینارہ نور کی حیثیت حاصل تھی،جو آزادی کے متوالوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فورسز گذشتہ تین دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کو قتل عام اور بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا ر ہے ہیں تاہم وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکے ہیں۔محمود ساغر نے کہاکہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جا ئے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہماری تحریک آزادی کی بنیاد ہیں اور بھارت بین الاقوامی، سیاسی اوراخلاقی طورپر جموں و کشمیر کے تنازعے کو آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا پابند ہے۔