پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی 86 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست مسترد، فی یونٹ قیمت 6 پیسے کم

اسلام آباد (پی پی آئی)نیپرا نے سرکاری ڈسکوز کی جانب سے بجلی 86 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کردی، ساتھ ہی فی یونٹ قیمت 6 پیسے کم کردی۔سرکاری ڈسکوز نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایف سی اے کی مد میں بجلی 86 مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی، جسے نیپرا نے مسترد کردیا۔چئیرمین نیپرا کی سربراہی میں اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرلی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے بجائے 6 پیسے کمی کردی، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں پانی اور درآمدی کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم منصوبے کی بندش کے باعث پن بجلی پیداوار کم رہی۔نیپرا نے تھر کول سے مکمل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے پر اتھارٹی کا برہمی کا اظہار کیا۔ نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن ایشوز کی وجہ سے 5 ارب 6 کروڑ کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔چیئرمین نیپرا نے پوچھا کہ کیا این ٹی ڈی سی کی مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ ہے؟۔