سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اہل ترکیہ کے دل اہل کشمیر کیساتھ دھڑکتے ہیں:ترک رہنما

انقرہ/سری نگر(پی پی آ ئی) انقرہ میں کشمیری رہنماؤں کے ایک وفد نے ترکیہ میں پروفیسر نجم الدین ار بکان کی قائم کردہ فلاحی تنظیم جانسو کے ہیڈ کواٹر پر تنظیم کے چیئر مین وسابق رکن پارلیمنٹ پروفیسر مصطفی اکوئیلو سے ملاقات کی اور آزاد جموں و کشمیر اورپاکستان میں زلزلے اورسیلاب کے متاثرین کی بحالی میں تنظیم کے تاریخی کردار پران کا شکریہ ادا کیا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق مصطفی اکوئیلو نے اس موقع پرمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ایک عظیم المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی اداروں کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ترکیہ کی این جی اوز کے ساتھ ملکر اس انسانی المیے کے ازالہ کے لئے بین الاقوامی اداروں کو متحر ک کرنے کا عزم ظاہرکیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل ترکیہ کے دل اہل کشمیر کیساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ کشمیری وفد نے کہاکہ مسلم تنظیموں سمیت بین الاقوامی این جی اوز کو مقبو ضہ جموں وکشمیر میں بدترین انسا نی بحران کا نوٹس لینا چاہیے اور وہا ں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں روکنے اور لاکھوں متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے۔وفد نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں یتیموں اور بے سہارا خاندانو ں کی بحالی اور علم کانور پھیلانے والے اداروں اور رضاکاروں کو بند کیا جا رہاہے جبکہ امداد فراہم کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر کو نوگو ایریابنادیا گیا ہے۔ وفد میں عبدالرشید ترابی، اعجاز رحمانی،ڈاکٹر ندیم چوہدری اور شیخ طلحہ شامل تھے۔