سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں رواں سال 3 ماہ کے دورانڈکیتی کی20 ہزار وارداتیں،34شہری قتل شہر قائد کی شاہراہیں، رہائشی علاقے، تجارتی مراکز، حتیٰ کہ دفاتر کے اندر بھی کوئی محفوظ نہیں

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں شہری ڈکیتوں کے نشانے پر ہے، رواں سال تین ماہ کے دوران 19 ہزار سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی شاہراہیں، رہائشی علاقے، تجارتی مراکز، حتیٰ کہ دفاتر کے اندر بھی کوئی محفوظ نہیں، ڈکیت کہیں بھی دندناتے آتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔رواں سال کے تین ماہ کے دوران 19 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹرسائیکل، موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر چونتیس شہری ڈاکوں کی فائرنگ سے قتل بھی ہوئے۔رواں سال جنوری میں 7000 سے زائد شہریوں کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کیا گیا، فروری میں یہ تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد رہی، اور مارچ میں بھی 6 ہزار سے زائد شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔دوسری جانب 19 ہزار سے زائد شہریوں کو تین ماہ کے دوران اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا، پولیس کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو مختلف کاروائیوں کے دوران 5 فیصد سے بھی کم لوٹا ہوا سامان ریکور کیا جا سکا ہے۔