سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریاست عوام کا نام ہے، ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاست عوام کا نام ہے، ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ رجسٹرار کو ہٹانا، بنچ بنانا، سوموٹو لینا چیف جسٹس کا آئینی حق ہے، ایک طرف ججز کے بائیکاٹ کا اعلامیہ جاری کرتے ہیں، دوسری طرف عدالت میں دلائل دینے کی بھیک مانگتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، سڑکوں پر آگئی تو ہر چیز بکھر جائے گی، قوم پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شریفوں، زرداریوں کا قبضہ مافیا عوام کے انتقام کیلئے تیار رہے، ایک سال میں غریب موت کیلئے آٹے کی لائن میں لگا ہے یا آئی ایم ایف کی شرائط پر گھٹنے کے بل لیٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتا ہے 3 ججوں کے فیصلے سے ڈالر 500 روپے کا ہو جائے گا، بلاول کہتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے، شہباز شریف کہتا ہے 3 ججوں کا فیصلہ منظور نہیں، پھر شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آئے گا اور گھر جائے گا۔ اگر ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہ ہوئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا، ریاست عوام کا نام ہے، ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔