سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی،زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا:اے ڈی بی

اسلام آ باد(پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی،زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اوراسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری ومالی پالیسی،بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوارکم رہے گی،معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔