سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں بھارتی پیرا ملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کا ایک افسر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر گشت کے دوران ہلاک ہوگیا۔کشمیرمیڈیاکے مطابق ”آئی ٹی بی پی“ کا 33سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ تکم سنگھ نیگی مشرقی لداخ کے سب سیکٹر میں گشت کے دوران ہلاک ہو گئے۔ کمانڈنٹ کی موت کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ان کا تعلق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون سے تھا۔ادھر ضلع ادھمپور کے علاقے رام نگرمیں ایک 28سالہ خاتون مکنی دیو ی پراسرار حالات میں گھر کے صحن میں مردہ پائی گئی۔ضلع سامبا میں ایک 35سالہ خاتوں چلتی ٹرین سے گر کرہلاک ہو گئی۔