مظفر آ باد(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما، محمد سلطان بٹ نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب نئی کشمیری نسل کو برباد کرنے کے لیے ان میں ایک منظم طریقے سے منشیات اور شراب کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اولیائے کرام کی سرزمین ہے اور بھارت یہاں فحاشی پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء، دانشوروں اور سماجی کارکنوں کی ذمہ داری کہ وہ اس مذموم بھارتی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔