سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں، دفاعی اداروں اور سکیورٹی اداروں تک کسی کو اتفاق نہیں: وزیر داخلہ

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس متنازع انداز میں الیکشن کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے ملک افراتفری اور انارکی کی طرف جائے گا۔انہوں نے کہا الیکشن کروانے پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں، دفاعی اداروں اور سکیورٹی اداروں تک کسی کو اتفاق نہیں ہے۔رولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے را نا ثنا اللہ نے کہا ہے یہ کہا جا رہا کہ شاید ہم الیکشن سے گھبرا رہے ہیں، ہم نے ہمیشہ الیکشن لڑے ہیں اور ووٹ کی طاقت سے برسرِ اقتدار آئے ہیں، ہم کبھی سیلیکٹ نہیں ہوئے۔ یہ الیکشن اگر اسی طرح متنازع انداز میں منعقد ہو گیا تو اس ملک کی تباہی کا باعث بنے گا اور ہم اس تباہی کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔