جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ’سپیکر شپ کے دوران اسد قیصر صاحب مختلف معاملات پر حکومت کی طرف سے ایوان کی کارروائی کے متعلق عمران خان کی جانب سے کمٹمنٹ کرتے تھے لیکن وقت آنے پر عمران خان کی ضد کا بہانہ بنا کر معذرت کر لیتے تھے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ’عمران خان کے سیاسی موقف کی تبدیلی کا ریکارڈ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ اور رسک ہے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اس آفر کے پیچھے ستمبر کی تبدیلیاں تو نہیں؟۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف چیئرمین عمران خان ایک انٹرویو میں اعلان کر چکے ہیں کہ حکومت سے مزاکرات صرف اور صرف الیکشن پر ہی ہو سکتے ہیں۔