پاکستانی سیاحوں کیلئے 5 سستے ممالک میں عرب امارات، نیپال،ترکیہ،ویت نام،سری لنکا شامل

کراچی (پی پی آئی) مہنگائی کے اس دور میں بیرون ملک کا سفر کچھ آسان نہیں مگر پانچ ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی سیاحت کے مزے اٹھا سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان میں سے ایک متحدہ عرب امارات کاصرف 50ہزار روپے ایئرٹکٹ مل جائے گا اور وہاں ایک آدمی کے لیے 4ہزار روپے سے 20ہزار روپے فی رات کے کرائے پررہائش مل جائے گی۔ ایک وقت کا کھانا آپ 2400روپے سے 3ہزار روپے میں کھا سکتے ہیں۔ برج خلیفہ سے فراری ورلڈ تک متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لیے بہت کچھ ہے۔ چنانچہعرب امارات بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔۔ویت نام کے لیے ایئرٹکٹ لگ بھگ 1لاکھ روپے کا ہے جبکہ وہاں فی رات 3ہزار سے 6ہزار روپے میں اچھے ہوٹل میں رہائش مل جاتی ہے۔ ویت نام میں کسی درمیانے درجے کے ہوٹل میں آپ کو ’تھری کورس‘ کھانا 1ہزار روپے تک میں مل سکتا ہے۔۔نیپال کے لیے ایئرٹکٹ کی قیمت لگ بھگ 70ہزار روپے ہے۔ وہاں رہائش 2ہزار سے 4ہزار روپے فی رات میں مل جاتی ہے اور کھانا بھی بہت سستا ہے۔ نیپال کا قومی کھانا دال بھات ترکاری آپ کو 500روپے سے 1ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔۔سری لنکا کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ 1لاکھ 13ہزار روپے ہے۔ ہوٹل میں 2ہزار روپے سے 5ہزار روپے فی رات رہائش اور ہاسٹلز میں 1500روپے فی رات قیام کر سکتے ہیں۔ وہاں ساڑھے 7سو روپے سے 2ہزار روپے کے درمیانچھا کھانا مل جاتا ہے۔ ترکیہ کے لیے 66ہزار سے 70ہزار روپے تک ایئرٹکٹ ملتا ہے اور 14ہزار روپے فی رات کرائے پر اچھی رہائش نیز کھانے کا خرچ 2500روپے سے 3ہزار روپے تک ہوتا ہے۔

Next Post

عثمان بزدار کیخلاف انکوائریز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

Tue Apr 11 , 2023
لاہور(پی پی آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہاہے کہ عثمان بزدار کیخلاف ڈی جی خان ڈویژن میں 10 انکوائریز جاری ہیں، عثمان بزدار کیخلاف ڈی جی خان ڈویڑن کے علاوہ کہیں انکوائری […]