اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آ زاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آزاد کشمیر کا وزیراعظم ہو یا پاکستان کا، عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے، عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عدالت سے معافی مانگیں امید ہے انھیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا، وزیر اعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں گے۔