اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 4 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، درخواست مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ہو کر ایکٹ بن چکا ہے، ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سوموٹو کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184 اور 185 کے منافی ہے، اپیل کا حق صرف آرٹیکل 184 اور 185 میں ترمیم کر کے ہی دیا جا سکتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4 کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4 پر عمل درآمد روکا جائے۔