ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئےG.20کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے:دیویندر سنگھ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جہا ں G.20اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں حریت رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کا واحد مقصد دنیا کو یہ تاثر دینا ہے کہ خطے میں حالات معمول پر ہیں لیکن مودی حکومت جھوٹ اور فریب کی سیاست کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ G.20 ممالک کو اس اقدام کے پیچھے مودی حکومت کے مذموم عزائم کا ادراک کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک حریت جموں و کشمیر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیےG.20کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ G.20 ملکوں کو جموں و کشمیر کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کا احترام کرنے اور مقبوضہ علاقے میں منعقد ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے۔