مقبوضہ کشمیر میں پیپلز لیگ کے رہنما غلام قادر ہاگرو انتقال کر گئے

سری نگر/مظفر آ باد(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ کے سینر رہنما غلام قادر ہاگرو مختصر عدالت کے بعد سرینگر انتقال کر گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق پیپلز لیگ کے رہنما غلام قادر ہاگرو سرینگر کے علاقے الاہی باغ میں واقع اپنے گھرمیں دم تو ڑ گئے ان کی عمر 80برس کے لگ بھگ تھی، انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، اعجاز رحمانی اور شیخ یعقوب نے غلام قادر ہاگرو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Next Post

اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی، آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں رہیں گی: فواد چوہدری

Sat Apr 15 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی، آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں رہیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر […]