پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی: وزیراعظم

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں، عالمی مالیاتی ادارے کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے پر چین، سعودی عرب اور یو اے ای کے شکر گزار ہیں، سابق چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کا راستہ روکا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دن رات محنت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک دورے کئے، عالمی برادری میں مقام جادو ٹونے اور چھو منتر سے نہیں ملتا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجز ضرور ہیں لیکن مشکلات سے نکل کر دکھائیں گے۔ شہباز شریف نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر کے 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بڑی محنت سے منصوبے مکمل کررہی ہے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو بریک لگا دیا تھا اور یہ تمام منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں صرف تباہی لائی۔ موجودہ حالات میں سادگی کو اپنانا ہوگا، پہلی بار عوام کو رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا، ایک دو مقامات پر بدنظمی ہوئی تاہم مفٹ آٹا اسکیم سے 8 سے 10 کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچا۔ نواز شریف کی قیادت میں لاہور میں بے شمار منصوبے بنائے اور نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018میں جھرلو الیکشن ہوا، دھاندلی کرکے انتخابی نتائج بدلے گئے، دیہات سے فوری نتائج آئے، شہروں میں تاخیر کا شکار ہوئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہماری جھولی میں ڈال دیا گیا، اگر آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ن لیگ کا راستہ روکا، ہفتے اور اتوار کو عدالت لگتی تھی، الیکشن میں ن لیگ کو ناکام بنانے کیلئے ترقی کا سفر روکا گیا، 56 کمپنیز میں ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سوال ہوا، اورنج لائن منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے تحفہ تھا، سابق چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کر دیا۔