شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی طرف بڑھ رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر ایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی گھمبیر ہو جائے گا، لاہور کے سینئر وکلا نے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور 14 اپریل کو الیکشن ہو کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پٹرول بم گرا دیا ہے، مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کیلئے بھی پورے نہیں، نہ بجلی گیس کا بل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی انکی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نوازشریف پاکستان نہیں آئے گا، آئی ایم ایف سے اپریل میں بھی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذاکرات کابھونڈا مذاق ہے، عدلیہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں، الیکشن کروانے ہوں گے ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔