بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مفتی عبدالشکورکی گاڑی کوحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، مقدمہ بھی درج

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) گزشتہ روز ٹریفک حا دثے میں شہید ہو نے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ ان کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ موٹروہیکل ایگزامینر نے تیار کرلی ہے۔موٹروہیکل ایگزامینرکی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جبکہ وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکرمارنے والی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر گاڑی کی حد رفتار60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، جبکہ جائے حادثہ کے مقام پر حادثے کے وقت ٹریفک سگنلز فری کیے ہوئے تھے۔دوسری جا نب مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو حادثے اور ان کی موت کے واقعے کا مقدمہ حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق مولانا اپنی سرکاری گاڑی کو خود چلا کرلے جارہے تھے کہ ویگو گاڑی کے ڈرائیور نے غفلت و تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس کے باعث مفتی عبدالشکور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، واقعے کے ہر پہلو کو ملحوظ خاطر رکھ کر کارروائی کی جائے۔