پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آ زاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) آ زاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔ آ زاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پیر کے روز دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ 13 اپریل کے بعد سے معمول کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث منعقد نہ ہوسکا جس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جانا تھا۔ سابق وِزیراعظم سرادر تنویر الیاس خان کو ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ کو دی جانے والی درخواست مسترد ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کا متفقہ امیدوار سامنے نہیں لا سکے۔سابق وزیرراعظم راجہ فاروق حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اس وقت اکثریت پارٹی ہے۔قائد ایوان کے حوالے سے متفقہ فیصلہ انکو کرنا ہے مگر پی ٹی آئی تاحال کوئی متفقہ امیدوار سامنے لانے میں ناکام ہے۔