ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوڈان،پاکستانی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، الرٹ جاری

خرطوم(پی پی آ ئی)سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی۔ الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔پاکستانی سفارت خانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوئی بھی مسئلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔ اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ سوڈان میں پیدا شدہ سیکیورٹی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں پاکستانی ہیں جن کے تحفظ کیلئے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 56 افراد ہلاک اور 600 کے قریب افراد زخمی ہیں۔