سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان، فواد اور اسد عمر کو ریلیف مل گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت ہوئی تاہم تینوں ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، وکلاکی استدعا پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔الیکشن کمیشن میں اسد عمر کے وکیل انور منصور نے بتایا کہ عمران خان نے آج 8 کیسز میں پیش ہونا ہے، اس لئے یہاں نہیں آسکتے، ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا لگتا ہے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا نمبر ہی نہیں آئے گا، کیس بہت عرصے سے التواکا شکار ہے، اگر اب بھی آپ نے جواب نہ جمع کروایا تو ہم حکم جاری کریں گے۔وکیل نے آئندہ ماہ کی کوئی تاریخ دینے کی استدعا کی، کمیشن نے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔