اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آپ کی باتیں بہت بار سن چکے ہیں، جسٹس علی باقر نجفی کا عمران خان سے مکالمہ

لاہور(پی پی آ ئی) جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے حکام کو سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ہراساں نہ کرنے اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ عمران خان کیا کہنا چاہتے ہیں؟ اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، میں نے آج تک ایک قانون نہیں توڑا۔جسٹس علی باقر نجفی نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی باتیں بہت بار سن چکے ہیں،ہم چاہتے ہیں آپ کوئی نئی بات کریں قوم کو مستقبل کا پلان دیں۔عبوری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں کیس کی سماعت تک سائل کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے اور انھیں ہراساں نہ کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے یہ حکم عمران خان کی اس درخواست پر دیا ہے جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف 121 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تمام تر مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں۔اس درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ وفاقی اور نگراں حکومت ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے لہذا انھیں ایسے اقدامات سے روکا جائے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب کی نگراں حکومت اور پنجاب پولیس کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست کی باقاعدہ سماعت دو مئی کو لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ کرے گا۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی درخواست پر سماعت دو مئی کے لیے پہلے ہی مقرر ہے اس لیے جلد سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔