اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلی دفعہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں: چوہدری شجاعت حسین

لاہور(پی پی آ ئی) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چودھری سرور اور چودھری شافع حسین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کروانے پر بھی اتفاق ہوا، لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ کی قیادت سے سیاسی تناؤ کم کرنے میں تعاون کی درخواست بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم بھی سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، پہلی دفعہ ہے کہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں، یہ حالات ملک کیلئے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔