لاہور(پی پی آئی)لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی درخواست انکوائریز کی تفصیلات فراہم ہونے کی بنیاد پرنمٹا دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزدارکی درخواست پرسماعت کی۔جس اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریزکی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقاینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عثمان بزادرکے خلاف ڈی جی خان میں تیرہ انکوائریز جاری ہیں۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ عثمان بزدار نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن میں انکوائریز کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔