ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہبازکو نااہل کرانا مریم اور نوازشریف کا پلان ہے، فوادچودھری

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاکہ شہبازشریف کو نااہل کرانا مریم نواز اور نوازشریف کا پلان ہے،ن لیگ شہبازشریف کو قربانی کے بکرے کے طورپرپیش کررہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ عید کی چھٹیوں پر زمان پارک میں ایک اور آپریشن پلان کیا جارہاہے،لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ بننے کاانتظار کررہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہے کہ الیکشن روک سکے،۔ان کاکہناتھا کہ اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ پتہ نہیں،آج الیکشن کیلئے رقم جاری نہ ہوئی تو توہین عدالت ہوگی،فنڈز جاری نہ ہوئے تو گورنر سٹیٹ بینک گھر جائیں گے۔