سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج،آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پرہوگا

کراچی (پی پی آئی)رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال دو دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے، پاکستانی میں دونوں چاند گرہن دکھائی دیں گے جبکہ سال 2023کے دونوں سورج گرہن کا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔