سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کا نگراں حکومتوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں حکومتوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ نگراں حکومتوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی درخواست تیار کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی، درخواست فواد چوہدری،محمود خان اور پرویز الٰہی کی طرف سے دائر کی جائے گی۔درخواست مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان نگران حکومت کے لیے 90 روز کی مدت دیتا ہے، آئین میں غیر منتخب حکومت کا کوئی تصور نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب کسی کے پاس نگران لگانے کا اختیار نہیں ہے، استدعا ہے سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کرے۔