خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید اطمینان سے گزاریں، رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو مشورہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عید الفطر اطمینان سے گزاریں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے خلاف جاری مقدمات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف کسی قسم کا آپریشن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو قانونی طریقے سے نہیں بلکہ غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے۔پنجاب انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی جج کی تعیناتی کے پیچھے لابنگ ہی نظر آتی ہے۔ اسی لابنگ کے نتیجے میں آج سپریم کورٹ میں 8 اور 7 کی تقسیم نظر آرہی ہے۔