عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیصلے عمران خان کی خواہش پر ہوں گے تو ماحول خراب ہوگا: سعید غنی

کرا چی(پی پی آ ئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ فیصلے عمران خان کی خواہش پر ہوں گے تو ماحول خراب ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں، ایک ہی وقت پرانتخابات کیلئے کسی صوبے کا مؤقف رد نہیں ہونا چاہئے، یہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کی آواز ہے جو سپریم کورٹ کو سننی چاہیے، الگ الگ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاہے اور سب بے بس ہیں، ملک میں آئینی بحران کا حل سیاستدانوں کے پاس ہے۔ پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، اسٹیٹ بینک عدلیہ کا ماتحت ادارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خواہش کے مطابق ہوں گے تو ماحول خراب ہوگا، عمران خان ملکی اداروں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں انھیں اپریل 2022 کو ہی جیل میں ہونا چاہئے تھا۔