خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کامطالبہ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پرنظربند تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کشمیرمیڈیا کے مطابق حریت رہنماں عبدالاحد پرا، غلام محمد خان سوپوری، سلیم زرگر، بشیر احمد، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصعب اور جاوید احمد میر نے اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ علاقے میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر بھی کشمیری نظربندوں کو بھارتی جیلوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر قیدیوں کو عید جیسے پرمسرت مواقع قیدیوں کو رہا کردیا جاتا ہے،لیکن انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مودی کے بھارت میں کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کی کوئی روایت موجود نہیں۔حریت رہنماؤں نے ان ظالمانہ اقدامات کو جنیوا کنونشن اور دیگر عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے کارکنوں کوہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننا پڑتا۔ وادی کشمیر کے طول و عرض میں تعینات بھارتی قابض افواج انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار، ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ہراساں کرتے ہیں۔ بھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جعلی مقابلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔حریت رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔