اسلام آباد (پی پی آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے 2 مئی کو اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس 3 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس کی کامیابی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے سیاسی جماعتوں کیساتھ رابطے شروع کردئیے ہیں۔