ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سال گزشتہ کی بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی)سال گزشتہ کی بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق شدید موسمی اثرات اور سیلاب کے باعث پاکستان اور ملاوی میں ملیریا کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت پیٹر سینڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب کی وجہ سے ملیریا انفکشن کیس 4 گنا بڑھ کر 16 لاکھ ہو گئے ہیں، ملاوی میں بھی طوفانی بارشوں کے بعد ملیریا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹر سینڈز کا مزید کہنا ہے کہ ملیریا کی صورت حال خراب ہوتی جا رہی ہے اسے قابو کرنے کیلئے ابھی بہت کام کی ضرورت ہے۔